نریندرا مودی کا چین ۔بھارت سرحد کا حالیہ دورہ کامقصد ابتر معاشی حالات اورکورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اپنی حکومت کی نا اہلیت سے توجہ ہٹانا تھا، چینی تجزیہ کار

بیجنگ ۔ 5 جولائی (اے پی پی) بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کا چین ۔بھارت سرحد پر اپنے فوجیوں سے رابطہ کے لئے حالیہ دورہ کامقصد ابتر معاشی حالات اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اپنی حکومت کی نا اہلیت سے توجہ ہٹانا تھا۔چینی تجزیہ کاروں کے مطابق مودی نے سرحدی علاقہ لداخ میں ایک فارورڈ پوسٹ کا دورہ کیا جہاں 15 جون کو دونوں ممالک کے فوجیوں میں …

بیجنگ ۔ 5 جولائی (اے پی پی) بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کا چین ۔بھارت سرحد پر اپنے فوجیوں سے رابطہ کے لئے حالیہ دورہ کامقصد ابتر معاشی حالات اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اپنی حکومت کی نا اہلیت سے توجہ ہٹانا تھا۔چینی تجزیہ کاروں کے مطابق مودی نے سرحدی علاقہ لداخ میں ایک فارورڈ پوسٹ کا دورہ کیا جہاں 15 جون کو دونوں ممالک کے فوجیوں میں جھڑپ میں بھارتی فوجیوں کو بری طرح شکست کا سامنا ہوا ۔ چینی سنگہوا یونیورسٹی کے نیشنل سٹریٹجی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کیان فنگ نے گلوبل ٹائمز کو بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نے خراب داخلی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی بھونڈی کوشش کی ۔چینی فوجیوں کے ہاتھوں پٹائی کے بعد بھارتی فوجیوں کے حوصلے پست اور پاﺅں اکھڑ چکے ہیں اورایسی صورتحال میں بھارتی وزیر اعظم کا کوئی بھی حربہ کامیاب نہ ہوگا، دریں اثنا چین نے بھارت کو خبر دار کیا ہے کہ وہ کوئی نئے تنازعات شروع کرنے سے باز رہے، چینی وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے یہا ں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین بھارت میں کام کرنے والی اپنی فرمز کے مفادات کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا سرحدی علاقہ پر کشیدگی کے بعد بھارت نے چین کی فرمز کی جانب سے تیارکردہ 59 موبائل ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کی تھی۔