نریندر مودی اور اس کی حکومت آر ایس ایس کے نظریہ کی توسیع کے علاوہ کچھ نہیں، وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور اس کی حکومت آر ایس ایس کے نظریہ کی توسیع کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے۔ بدھ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آج برصغیر کے عظیم لیڈر مہاتما گاندھی کا جنم دن ہے تاہم یہ …

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور اس کی حکومت آر ایس ایس کے نظریہ کی توسیع کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے۔ بدھ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آج برصغیر کے عظیم لیڈر مہاتما گاندھی کا جنم دن ہے تاہم یہ کتنی افسوسناک بات ہے کہ آج بھارت میں انتہاءپسندی کا راج ہے جو گاندھی کے قاتلوں کے ورثہ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وزیراعظم مودی اور ان کا دور حکومت آر ایس ایس کے نظریہ کی توسیع کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔