نسٹ کے محقق کی جانب سے جدید اے آئی سے چلنے والا وائرلیس فریم ورک تیار

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ڈاکٹر سید علی حسن نے آئرلینڈ کی مونوتھ یونیورسٹی کے اشتراک سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ایک جدید وائرلیس فریم ورک تیار کیا ہے جو مستقبل کے غیر انسانی خودکار نظاموں کو طاقت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ فریم ورک ڈیپ ری اِنفورسمنٹ لرننگ، نَون آرتھوگونل ملٹی ایکسس اور انرجی ہارویسٹنگ جیسی جدید تکنیکوں …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے ڈاکٹر سید علی حسن نے آئرلینڈ کی مونوتھ یونیورسٹی کے اشتراک سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ایک جدید وائرلیس فریم ورک تیار کیا ہے جو مستقبل کے غیر انسانی خودکار نظاموں کو طاقت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ فریم ورک ڈیپ ری اِنفورسمنٹ لرننگ، نَون آرتھوگونل ملٹی ایکسس اور انرجی ہارویسٹنگ جیسی جدید تکنیکوں کو یکجا کرتا ہے۔

اس منصوبے کا مقصد توانائی کے مؤثر استعمال اور سپیکٹرم کی بہتر کارکردگی کو یقینی بنانا ہے جو مستقبل کے سمارٹ جی 6 نظاموں کی راہ ہموار کرے گا۔ یہ تحقیق IEEE Internet of Things Journal میں شائع ہوئی ہے اور اسے جدید وائرلیس نیٹ ورکس کی دنیا میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔