نسٹ کے 45 محققین رواں سال دنیا کے بہترین 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل

نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے 45 محققین نے 2026 میں دنیا کے بہترین 2 فیصد سائنسدانوں کی فہرست میں جگہ بنا کر قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے 45 محققین نے 2026 میں دنیا کے بہترین 2 فیصد سائنسدانوں کی فہرست میں جگہ بنا کر قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

نسٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق یہ اعزاز سٹینفورڈ یونیورسٹی اور ایلسیویئر کی مرتب کردہ عالمی درجہ بندی میں محققین کی نمایاں تحقیقی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ رواں سال 45 محققین کی شمولیت یونیورسٹی کے تحقیقی معیار، علمی برتری اور سائنسی و تکنیکی ترقی کے لئے اس کی مسلسل کاوشوں کا مظہر ہے۔

نسٹ کے مطابق یونیورسٹی کے محققین مسلسل 16 سال سے دنیا کے بہترین 2 فیصد سائنسدانوں میں شامل ہو رہے ہیں جو ادارے کی طویل مدتی تحقیقی کارکردگی اور عالمی سائنسی برادری میں اس کے مقام کا عکاس ہے۔ اس موقع پر نسٹ کے ریکٹر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے محققین کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کو یونیورسٹی اور ملک کے لئے باعث فخر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز علمی تحقیق کے فروغ، نئے سائنسی امکانات کی تلاش اور پاکستان کی عالمی تحقیقی برادری میں حیثیت مستحکم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

 

مزید خبریں