نشتر کلب نے مورگا چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری مورگا چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں نشتر کلب نے المسلم کلب کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ زمیندار کلب پہلے ہی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی ہے۔ گزشتہ روز ایلیٹ سکول فٹ بال گراؤنڈ مورگاہ راولپنڈی میں ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ نشتر کلب اور المسلم کلب کی ٹیموں کے درمیان …

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری مورگا چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں نشتر کلب نے المسلم کلب کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ زمیندار کلب پہلے ہی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی ہے۔ گزشتہ روز ایلیٹ سکول فٹ بال گراؤنڈ مورگاہ راولپنڈی میں ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ نشتر کلب اور المسلم کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں نشتر کلب نے 4ـ5 پنلٹی ککس سے ہرا دیا۔

مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر راجہ محمد اشتیاق نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی بہترین 16 ٹیمیں ناک آؤٹ سسٹم پر حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔