ڈیرہ مراد جمالی ۔ 06 دسمبر (اے پی پی):سپرنٹنڈنٹ انجینئرنگ پٹ فیڈر کینال سرکل ڈیرہ مراد جمالی غلام سرور بنگلزئی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر اریگیشن ومحکمہ کے دیگر بالا افسران کی کوششوں سے بلوچستان کے گرین بیلٹ کے تمام اضلاع کے کینالوں میں وافر مقدار میں زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم سے خریف کی وافر فصل کی پیداواری ہوئی جن کا سہرا صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی ،سیکریٹری ایریگیشن عبدالماجد ،چیف انجینئر کینال ناصر مجید سمیت محکمہ کے دیگر افسران و اہلکاران کے سرجاتاہےجس کی وجہ سے زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے سے چاول کی ریکارڈ فصل ہوئی ہے ان سب کا سہرا میر صادق عمرانی اور سیکرٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد کو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ گرین بیلٹ پٹ فیڈر کینال کی تمام رونقیں بحال کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ربیع سیزن میں بھی گندم کی فصل کےلیے ربیع کینال سمیت تمام اضلاع کے کینالوں میں زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم جاری و ساری ہے خریف سیزن کی طرح ربیع سیزن میں بھی گندم سمیت مختلف اقسام کے سبزی و دیگر فصلوں کےلیے زرعی پانی بھر پور دیا جا رہا ہے۔