نصیرآباد میں ماہ صیام کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سستے بازار کا انعقاد

122
حکومت بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ اوستامحمد کی جانب سستا بازار کا انعقاد

کوئٹہ۔ 02 مارچ (اے پی پی):نصیرآباد ماہ صیام کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سستے بازار کا انعقاد کیا گیا ہے۔سستے بازار میں گوشت سبزی، پھل، گھی، چینی، دالیں، مشروبات اور بنیادی ضروریات خورو نوش کے مختلف سٹالز لگائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پہ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی نے سستے بازار کا دورہ کیا سستے بازار میں سبزی،پھل گوشت چاول دالیں مشروبات سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں کے متعلق آگاہی حاصل کی سستا بازار میں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے سبزیوں کا بھی سٹال لگایا گیا تھا ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی عبید اللہ خان پندرانی کی نگرانی میں سستا بازار کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

اس موقع پر شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد رحیم لہڑی خان،جان بنگلزئی، حاجی مختیار جتک، لیاقت علی چکھڑا، علی محمد بوہڑ، میر جان مینگل، بابو اجیت کمار و دیگر آفیسران اور تاجران بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی مجیب الرحمن ساتکزئی سے انجمن تاجران سمیت دیگر شہریوں نے بھی ملاقات کی اور سستے بازار کے انعقاد پر عوام کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ ماہ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کر کے ان کو بھی اس بابرکت مہینے کی خوشیوں میں شریک کریں۔ انھوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات کے سد باب کے لیے ضلعی انتظامیہ اس قسم کے سستے بازار کے انعقاد کو آئندہ بھی یقینی بنائے گی۔