نظریہ پاکستان کونسل اسلام آباد کے زیرِ اہتمام تقریب ( پیر کو) ہوگی

106

اسلام آباد ۔12 اگست (اے پی پی) پاکستان کے 70سالہ یومِ آزادی کے موقع پر نظریہ پاکستان کونسل اسلام آباد کے زیرِ اہتمام ایوانِ قائد فاطمہ جناح پارک میں ملی جوش و ولولہ سے سرشار ایک شاندار تقریب ( پیر کو) 14اگست کوصبح 9:30بجے منعقدہوگی۔ اس موقع پر سینکڑوں طلبہ و طالبات ، گرلز گائیڈ اور سول سوسائٹی کے نمائندے مہران گیٹ سے ایوانِ قائد تک طویل و عریض قومی پرچم تھام کر اسلام آباد پولیس بینڈ کی حُب الوطنی سے معمور دھنوں پر مارچ پاسٹ کرتے ہوئے ایوانِ قائد تک آئیں گے جہاں پرچم کشائی کی روایتی تقریب برپا کی جائے گی۔