سرینگر ۔ 11 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی، میرواعظ محمد عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل متحدہ مزاحمتی قیادت نے مقبوضہ علاقے اور بھارتی جیلوںمیں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظر بندوں کے ساتھ انتہائی بہیمانہ سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق متحدہ مزاحمتی قیادت نے سرینگر میںجاری مشترکہ بیان میں کہا کہ نظر بندوں خاص طور پر نوجوانوں کو جسمانی اور ذہنی تشدد کے مراحل سے گزارا جاتا ہے اورانہیں طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے بالکل محروم رکھا جاتا ہے ۔