اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے قطر میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’پراجیکٹ قطر 2024 ‘‘ میں شرکت کے لئے 4 اپریل تک درخواستیں طلب کر لیں۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق 4 روزہ نمائش قطر میں27سے 30مئی تک جاری رہے گی جس میں تعمیراتی میٹریل ، بجلی کے پنکھے اور اس سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں …
نمائش پراجیکٹ قطر 2024 میں شرکت کے لئے4 اپریل تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

مزید خبریں
اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے قطر میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’پراجیکٹ قطر 2024 ‘‘ میں شرکت کے لئے 4 اپریل تک درخواستیں طلب کر لیں۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق 4 روزہ نمائش قطر میں27سے 30مئی تک جاری رہے گی جس میں تعمیراتی میٹریل ، بجلی کے پنکھے اور اس سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔
نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔








