33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںنمز کے پروفیسر دلشاد احمد خان کو ’’مالیکیولر پتھالوجی 2022 ‘‘کے شعبہ...

نمز کے پروفیسر دلشاد احمد خان کو ’’مالیکیولر پتھالوجی 2022 ‘‘کے شعبہ میں بہترین تحقیق پر اے اے سی سی ایوارڈ آ ف ایکسیلینس سے نوازا گیا

- Advertisement -

راولپنڈی۔25اگست (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (نمز) کے پروفیسر دلشاد احمد خان کو ’’مالیکیولر پتھالوجی 2022 ‘‘کے شعبہ میں ان کی بہترین تحقیق پر امریکن ایسوسی ایشن آف کلینکل کیمسٹری (اے اے سی سی) ایوارڈ آ ف ایکسیلینس سے نوازا گیا۔

جمعرات کو نمز کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پروفیسر دلشاد احمد خان کو یہ اعزاز شکاگو میں حال ہی میں اے اے سی سی کے سالانہ سائنٹیفک اجلاس کے دوران دیا گیا۔ انہوں نے مالیکیولر پتھالوجی یا فارما کوجینو مکس کے شعبہ میں مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کے حوالہ سے تحقیق کی ہے۔اے اے سی سی ایک عالمی سائنسی اور طبی پیشہ وارانہ ادارہ ہےجو لیبارٹری میڈیسن کے ذریعے صحت کے فروغ کیلئے کام کر رہاہے اور اپنی سالانہ کانفرنس میں کلینکل کیمسٹری کے مختلف شعبوں میں دنیا بھر سے غیر معمولی تحقیق کرنے والے محققین کا انتخاب کرتا ہے۔

- Advertisement -

پروفیسر دلشاد احمد خان جو نمز میں ڈائریکٹر اکیڈمکس کے عہدے پر کام کر رہے ہیں ، نے انجائنا کے مریضوں میں کرونری آرٹری ڈیزیز کی جلد تشخیص کیلئے مائیکرو آر این اے پینل تیار کیا ہے۔

پروفیسر دلشاد نے اپنی تحقیق کے حوالہ سے بتایا کہ اس پینل کا مرض کی جلد تشخیص کے حوالہ سے اہم کردار ہے اور اس پینل کے ذریعے انجیوگرافی سے قبل مریض میں بیماری کی تشخیص کی جا سکتی ہے۔ یہ پینل ایسے ہسپتالوں میں بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں جہاں کرونری آرٹری ڈیزیز کی تشخیص کیلئے طبی سہولیات نہیں ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=323734

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں