کورکمانڈر کانفرنس،دہشت گردی کےخلاف کوششیں جاری رکھیں جائیں،مصیبت کی اس گھڑی میں آسانیوں کےلیےہرایک متاثرہ فردتک پہنچناچاہیے،جنرل قمرجاویدباجوہ

ISPR

اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمشینز کو ہدایات دیں کہ وہ آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھیں ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف کوششیں جاری رکھیں جائیں ، مصیبت کی اس گھڑی میں آسانیوں کے لیے ہر ایک متاثرہ فرد تک پہنچنا چاہیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 250ویں کورکمانڈر کانفرنس جمعرات کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں میں منعقد ہوئی ۔فورم کو ملکی کی مجموعی داخلی اور خارجی سکیورٹی بلخصوص ملک بھر میں حالیہ سیلاب اور آرمی فارمیشنز کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کو ہدایات دیں کہ آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھیں اور خاص طور پر کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف کوششیں جاری رکھیں۔ شرکاء نے سیلاب کی صورتحال اور فوج کی طرف سے جاری ریسکیو اور ریلیف کا جامع جائزہ لیا ۔

فورم نے غیرمعمولی بارشوں/سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور بنیادی ڈھانچے کو ہونے والے وسیع نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سیلاب کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کا عزم کیا ۔

آرمی چیف نے جاری امدادی کوششوں کو سراہا اور آرمی فارمیشنز کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں آسانیوں کے لیے ہر ایک متاثرہ فرد تک پہنچنا چاہیے۔