نمل کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کا انٹرپرینیورشپ گالا 2025 کا انعقاد

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز نے انٹرپرینیورشپ گالا 2025 کا انعقاد کیا جو ایک ایسا دلچسپ پلیٹ فارم تھا جہاں طلباء نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں، کاروباری ذہانت اور انٹرپرینیور شپ کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ اس سال کے گالا میں 56 اختراعی سٹالز لگائے گئے جن میں کھانے پینے کی اشیاء اور ہاتھ سے بنے زیورات سے لے کر منفرد …

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز نے انٹرپرینیورشپ گالا 2025 کا انعقاد کیا جو ایک ایسا دلچسپ پلیٹ فارم تھا جہاں طلباء نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں، کاروباری ذہانت اور انٹرپرینیور شپ کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

اس سال کے گالا میں 56 اختراعی سٹالز لگائے گئے جن میں کھانے پینے کی اشیاء اور ہاتھ سے بنے زیورات سے لے کر منفرد تصورات اور دلچسپ کاروباری خیالات تک، مصنوعات اور خدمات کی ایک متنوع رینج شامل تھی۔ سی ای اور خٹک اینڈ سنز پرائیویٹ لمیٹڈ اور چیئر جی ایس ای اے (گلوبل سٹوڈنٹس انٹرپرینیور ایوارڈز)، انٹرپرینیورز آرگنائزیشن (اسلام آباد چیپٹر) محمد عمیس خٹک نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی اور اس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے طلباء کو عملی، تجربہ پر مبنی سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے پر نمل کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس طرح کے اقدامات نوجوانوں کو پیداواری سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینے اور ان کی کاروباری صلاحیتوں کو نکھارنے اور پیش کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ یونیورسٹی کی سطح پر عملی تجربہ طلباء کو حقیقی دنیا کی کاروباری بصیرت اور مستقبل کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لئے اعتماد سے لیس کرتا ہے۔ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی نے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈیئر محمد رفیق خان، ڈین مینجمنٹ سائنسز، فیکلٹی ممبران اور سینئر حکام کے ہمراہ طلباء کے سٹالز کا دورہ کیا۔

ریکٹر نے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں، جدت اور لگن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نمل، طلباء میں انٹرپرینیورشپ، تنقیدی سوچ، اور مسئلہ حل کرنے کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے تاکہ انہیں جدید دور کے پیشہ وارانہ چیلنجوں کے لئے تیار کیا جا سکے۔ انہوں نے گالا کے انعقاد پر فیکلٹی کی کوششوں کو سراہا اور طلباء کو نئے خیالات کی تلاش جاری رکھنے اور انہیں قابل عمل کاروباری ماڈلز میں تبدیل کرنے کی ترغیب دی۔ڈی جی نمل نے بھی طلباء کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انٹرپرینیورشپ گالا جیسے ایونٹس ٹیم ورک، اور کاروباری منصوبہ بندی کی مہارتوں کو فروغ دیتے ہیں۔

مزید خبریں