ننکانہ صاحب۔ 19 نومبر (اے پی پی):ننکانہ صاحب پولیس نے بین الاضلاعی گینگ کو گرفتار کر کے 12لاکھ روپے سے زائد کی نقدی ،اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کر لیے۔ تھانہ صدر سانگلہ ہل نے خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں فلک شیر، غلام حسین، فضل عباس اور اسامہ شامل ہیں۔
ملزمان سے دوران تفتیش ڈکیتی و راہزنی کی 18 وارداتوں کا سراغ لگا لیا گیا۔ ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔ ملزمان ضلع ننکانہ سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع کی ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ڈی پی او نے کہاکہ ڈکیت گینگ کی گرفتاری پولیس ٹیم کی پیشہ وارانہ مہارت کا نتیجہ ہے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفط اور سماج دشمن عناصر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔