نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا واشک بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

135
Jamal Khan Raisani

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما، ایم این اے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے واشک کے قریب تربت سے کوئٹہ جانے والی بس کے کھائی میں گرنے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ ہے، ہم متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے سا نحہ کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔