نوابزادہ جمال رئیسانی سے سردار لیاقت مرائی کی ملاقات،مستونگ کے مسائل حل کرنے کا عزم

کوئٹہ۔ 28 نومبر (اے پی پی):رکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے جمعہ کے روز سردار لیاقت مرائی نے سراوان ہائوس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مستونگ کی موجودہ سیاسی صورتحال، امن و امان اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ "مستونگ میرا آبائی ضلع ہے اور اس کے مسائل میرے اپنے مسائل ہیں۔" …

کوئٹہ۔ 28 نومبر (اے پی پی):رکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے جمعہ کے روز سردار لیاقت مرائی نے سراوان ہائوس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مستونگ کی موجودہ سیاسی صورتحال، امن و امان اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ "مستونگ میرا آبائی ضلع ہے اور اس کے مسائل میرے اپنے مسائل ہیں۔”

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مستونگ کے مسائل کے حل کے لیے وہ ہر مناسب فورم پر آواز اٹھائیں گے۔نوابزادہ رئیسانی نے مزید کہا کہ وہ ضلع میں تعلیم، صحت اور کاروباری برادری کی بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے تاکہ مستونگ میں ترقی اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

مزید خبریں