نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے بورڈ آف گورنرز کا 21 واں اجلاس

چیئرمین بورڈ و سابق چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ریٹائرڈ ) زاہد سعید کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے بورڈ آف گورنرز کا 21 واں اجلاس منعقدہوا

لاہور۔4اگست (اے پی پی):چیئرمین بورڈ و سابق چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ریٹائرڈ ) زاہد سعید کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے بورڈ آف گورنرز کا 21 واں اجلاس منعقدہوا۔ منگل کو منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود ، پروفیسر محمود ایاز، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمد معین، پروفیسر زیبا عزیز، سی او او آئی ڈیپ مائرہ علی، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ صحت و آبادی ڈاکٹر زوہیب و دیگر افسران جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے ہیلتھ اکانومسٹ ڈاکٹر محمد عدنان خان، ڈاکٹر قیصر بشیر، محکمہ فنانس سے ایڈیشنل سیکرٹری زبدہ بشیر، ڈائریکٹر محکمہ قانون شاہد امتیاز، پی اینڈ ڈی سے سعادت علی و دیگر افسران نے شرکت کی۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کیپٹن (ریٹائرڈ ) زاہد سعید نے زیر تعمیر نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ، ایچ آر و دیگر امور پر جاری پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اجلاس میں 09 نکاتی ایجنڈا پیش اور منظور کیا گیا۔اس موقع پر 20 ویں اجلاس کے فیصلوں پر پیش رفت اور عملدرآمد رپورٹ کا بھی جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں 20 ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ہسپتال کے ڈین کی تعیناتی کیلئے حتمی سفارشات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں سپیشل سلیکشن بورڈ کی حتمی سفارشات پر امیدواروں کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پروکیورمنٹ پراسیس پر بھی بریفنگ لی گئی۔اجلاس میں ہسپتال کیلئے ہیومن ریسارس کی جلد تعیناتی پر زور دیا گیا۔چیئرمین بورڈ و سابق چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید نے کہاکہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پر دن رات کام جاری ہے۔کینسر ہسپتال کے پہلے فیز کی تکمیل کے لئے مقررہ وقت کا ہدف دیا گیا ہے۔آئی ڈیپ کو کینسر ہسپتال کو مقررہ وقت پر فنکشنل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے کہاکہ اجلاس میں کئے گئے تمام فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ میں مریضوں کے علاج معالجہ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں