نواز شریف اور مریم نواز اپنی سیاست بچانے اور لوٹ مار کو چھپانے کیلئے قومی اداروں پر دراڑیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ،وفاقی وزیر تعلیم

47
زرداری ٹولے کا مشن کرپشن اور لوٹ مار ہے ،پیپلزپارٹی کا نام نہاد لانگ مارچ شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا،عوام ظالم لٹیروں سے سندھ کی پسماندگی کا حساب لیں گے،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز اپنی سیاست بچانے اور لوٹ مار کو چھپانے کیلئے قومی اداروں پر دراڑیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ انتہائی مذموم حرکت ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں دراڑیں سامنے آ رہی ہیں اسلئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا مستقبل تاریک ہے، پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت ہے اسلئے وہ استعفیٰ دے گی اور نہ ہی زیادہ دیر تک پی ڈیم ایم کا حصہ رہے گی، کیسے ممکن ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کو کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری کے بارے معلوم نہ ہو، اگر وہ واقعی بے خبر تھے تو استعفیٰ دے دیں۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائداعظم مزار ایکٹ کے تحت کسی بھی شخص کو مزار کے اندر سیاسی نعرے بازی کی اجازت نہیں ہے، کپٹن (ر) صفدر نے نہ صرف نعرے لگائے بلکہ لیگی کارکنان مزار میں ایک جنگلے کو بھی پھلانگ کر گئے جو کہ جرم ہے اور اسی لئے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ شفقت محمودنے کہا کہ ایف آئی آر کوئی بھی درج کرا سکتا ہے، قائداعظم مزار منتظمین نے تحریری طور پر شکایت کی کہ مزار قائد قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم زیادہ عرصے تک قائم نہیں رہے گی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں دراڑیں سامنے آ رہی ہیں، بلاول نے سر عام نواز شریف کے بیانیے کو ڈس آن کیا، اس کے علاوہ پی ڈی ایم کے سارے نمائندے بلاول ہائوس گئے، مریم نواز نہیں گئیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کو اٹھانا الف لیلیٰ کی کہانی ہے، آئی جی سندھ 22ویں گریڈ کا آفسر ہے، کیا وہ اتنا کمزور ہوتا ہے کہ کوئی بھی اسے اٹھا کر لے جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک دشمن عناصر چاہتے ہیں کہ پاکستان کی فوج کمزور ہو اور ہمارے ارادے متزلزل ہوں، گزشتہ چند دنوں میں پاک فوج کے 20 جوان شہید ہوئے ہیں، ایسے وقت میں جب کوئی قومی اداروں کے خلاف بات کرے گا تو ہر پاکستانی کو غصہ آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز سے پوچھیں کہ ایک سال سے خاموش کیوں تھے، ن لیگ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ووٹ بھی دیئے اور لیگی رہنما محمد زبیر نے سپہ سالار سے ملاقات بھی کی، ڈیل میں ناکامی کے بعد لیگی قائدین قومی اداروں میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ انتہائی تکلیف دہ بات ہے۔ شفقت محمود نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مستقبل تاریک ہے، سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، وہ استعفیٰ نہیں دیں گے، ن لیگ بھی کوئی لانگ مارچ نہیں کرے گی، آخر میں رونے والی تقریریں صرف مولانا فضل الرحمان کی بچ جائیں گی۔