نواز شریف اپنے بدعنوانی کیکیسز کو چھپانے اور احتساب سے بچنے کیلئے قومی اداروں کے خلاف محاذ کھول دیا ہے جو ملک کے نہیں ملک دشمنوں کے مفاد میں ہے، ملک کمزور ہو گا تو دشمنوں کو چڑھائی کرنے کا موقع ملے گا،وفاقی وزیراطلاعات کی گفتگو

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ گزشتہ 72 سالوں میں کئی وزیراعظم آئے لیکن کسی نے بھی قومی اداروں کے خلاف اسطرح کے بیانات نہیں دیئے جس طرح نواز شریف دے رہے ہیں، سابق وزیراعظم نے اپنے بدعنوانی کے کیسز کو چھپانے اور احتساب سے بچنے کیلئے قومی اداروں کے خلاف محاذ کھول دیا ہے جو ملک کے نہیں …

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ گزشتہ 72 سالوں میں کئی وزیراعظم آئے لیکن کسی نے بھی قومی اداروں کے خلاف اسطرح کے بیانات نہیں دیئے جس طرح نواز شریف دے رہے ہیں، سابق وزیراعظم نے اپنے بدعنوانی کے کیسز کو چھپانے اور احتساب سے بچنے کیلئے قومی اداروں کے خلاف محاذ کھول دیا ہے جو ملک کے نہیں ملک دشمنوں کے مفاد میں ہے، ملک کمزور ہو گا تو دشمنوں کو چڑھائی کرنے کا موقع ملے گا، ن لیگی قائد نے اپنے دور حکومت کے دوران ملک کی ترقی کو پس پشت ڈالا اور صرف اپنے اثاثے بنائے جبکہ عوام رل رہی ہے، سابق وزیراعظم نے اصل ایشو سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسی چیز کا ذکر چھیڑ دیا ہے جس کا اس ایشو سے تعلق ہی نہیں ہے، انہیں ہر صورت میں اپنی بدعنوانیوں کا جواب دینا ہو گا۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ منفی سیاست کی ہے اور انہوں نے ہی بے نظیر بھٹو کو غداری کا خطاب دیا تھا۔ شبلی فراز نے کہا کہ بدقسمتی سے سابقہ حکومتوں نے ملک میں ایسا نظام بنایا جس سے سارے ادارے غیرفعال ہو گئے کسی بھی دفتر میں چلے جائیں وہاں پر کام نہیں ہو رہے اور عوام رل رہی ہے، سابق حکمرانوں نے ایسے منصوبے کئے جن کے ذریعے کمیشن حاصل کئے اس کے علاوہ ملک اور عوام کے مفاد میں کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے دور حکومت کے دوران بجلی اور گیس کے مہنگے معاہدے کر کے قوم پر ظلم کیا اور اب یہ چاہتے ہیں کہ ان سے اس بارے سوال نہ پوچھیں، یہ نہیں ہو سکتا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ وہی ہے جو ملک دشمنوں کا ایجنڈا ہے اور پوری قوم یہ بات جانتی ہے، نواز شریف کے بیانیے سے ملک دشمن قوتوں کو اعتماد ملے گا، دنیا میں ففتھ جنریشن وار جاری ہے، پاک فوج نہ ہوتی تو ملک میں انارکی پھیلتی اور ہماری حالت بھی عراق، شام اور یمن کی طرح ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 72 سالوں میں کئی وزیراعظم آئے لیکن آج تک کسی بھی وزیراعظم نے قومی اداروں کے خلاف ایسی باتیں نہیں کیں جسطرح نواز شریف کر رہے ہیں، وہ ریاست کے خفیہ راز جانتے ہیں انہیں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہییں جو ملک کے مفاد میں نہ ہوں۔ شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف سزایافتہ مجرم ہیں، وہ بدعنوانیوں اور منی لانڈرنگ مقدمات میں عدالتوں کو مطلوب ہیں، انہوں نے اپنی صحت کو بہانہ بنا کر پوری قوم کو دھوکہ دے کر راہ فرار اختیار کی، وہ علاج کیلئے بیرون ملک گئے تھے لیکن علاج کرانے کے بجائے وہ وہاں بیٹھ کر قومی اداروں کے خلاف تقاریر کر رہے ہیں جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ وہ بیمار نہیں ہیں صرف سیاست کرنے کیلئے گئے ہیں، حکومت کا مطالبہ وہی ہے جو پوری قوم کا ہے کہ سابق وزیراعظم واپس آ کر خود کو قانون کے سامنے پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی خود کو قانون کے سامنے پیش کیا تھا اور 40 سال پرانی منی ٹریل دی اور قصہ ختم ہو گیا، اسی طرح نواز شریف کو بھی چاہیے کہ اپنی کرپشن کا جواب دیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے تمام سویلین اداروں کو تباہ کر دیا ہے، صرف فوج واحد ادارہ ہے جو ابھی تک آرگنائز ہے، صرف نواز شریف کو فوج سے مسئلہ رہا ہے، بے نظیر بھٹو کو بھی اس ادارے سے کوئی مسئلہ نہیں تھا اور نہ ہی موجودہ حکومت کو ہے، نواز شریف مال بٹورنے کیلئے اقتدار میں آتے تھے اور آئی ایس آئی کو ان کی بدعنوانیوں کے بارے معلومات مل جاتی تھیں اسلئے یہ ہمیشہ فوج اور دیگر حساس اداروں سے خائف رہے ہیں۔\932\932

مزید خبریں