اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدرو چیف آرگنائزر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان پر طنز کرتے ہوئے اپنے والد نواز شریف سے کہا کہ وہ تھوڑی بہادری پی ٹی آئی کے سربراہ کو ادھار دے دیں جوگرفتاری کے خوف سے جو مبینہ طور پر اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے فرار ہو گئے ہیں۔
اتوار کو ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے پی ٹی آئی کے سربراہ کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہا کہ بے گناہ ہونے کے باوجود، ان کے والد نواز شریف اپنی بیٹی کے ہمراہ لندن سے پاکستان واپس آئے اور گرفتاری کا فیصلہ کیا، شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دے دیتا ہے اور گیڈر چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے۔
مریم نواز نے سابق وزیر اعظم کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگ اب قوم لیڈر اور گیدڑکا فرق جان چکی ہے۔ مریم نواز نے پی ٹی آئی کارکنوں کے رویے پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان سے کہا کہ ! باہر نکلو بزدل آدمی اور پولیس کے سامنے سرنڈر کرو۔ انہوں نے پی ٹی آئی کارکنوں کو ان کے مبینہ غیر اخلاقی رویے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور عمران خان پر طنز کیا کہ انہیں گھبرانا نہیں چاہیے۔