نواز شریف پر الزام لگانے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا‘ 2018میں بھی ایک جے آئی ٹی بنے گی جو ملک کی ترقی روکنے والوں کے خلاف اپنا فیصلہ دے گی‘شیخ آفتاب احمد

حضرو۔ 17 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے بعد محمد شہباز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنی بے گناہی ثابت کی ہے‘ نواز شریف پر الزام لگانے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو میں ڈاکٹر طارق پاشا کے صاحبزادے کے انتقال کی …

حضرو۔ 17 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے بعد محمد شہباز شریف جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنی بے گناہی ثابت کی ہے‘ نواز شریف پر الزام لگانے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو میں ڈاکٹر طارق پاشا کے صاحبزادے کے انتقال کی تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ ،طلال بٹ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا ہے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنی بے گناہی ثابت کر دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے ایک سازش کے تحت شریف فیملی کے خلاف سازشیںشروع ہیں جو ناکامی سے دوچار ہوں گی۔

Leave a Reply