نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کوایشین ٹائیگر بنائیں گے، مسلم لیگی رہنما

179
مسلم لیگ (ن)کے ضلعی صدر سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک محبت اعوان

لاہور۔21دسمبر (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ 8 فروری مسلم لیگ(ن)کی فتح کا دن ہو گا، پاکستان کوایشین ٹائیگر بنائیں گے۔جمعرات کے روز یہاں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں میں ہمیشہ ڈلیور کیا،مسلم لیگ( ن) کے ورکر ز اور عوام کی امید نواز شریف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں جیت مسلم لیگ (ن) کی ہو گی اور پارٹی قائد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کوایشین ٹائیگر بنائیں گے،انہوں نے وطن واپسی پرنواز شریف کا استقبال کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا ۔ لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ لاہور مسلم لیگ( ن) کا قلعہ ہے،انتخابات میں عوام مسلم لیگ( ن) کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں گے۔