نواز شریف کے وکلا کی طرف سے جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ خود ثبوت ہے کہ ملزم بالکل صحت مند ہے، چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وکلا کی طرف سے جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ خود ثبوت ہے کہ ملزم بالکل صحت مند ہے۔ منگل کواپنے ٹویٹ میںچوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ علاج شروع نہ کرنے کی وجہ بتائی گئی ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ہسپتال جانا …

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وکلا کی طرف سے جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ خود ثبوت ہے کہ ملزم بالکل صحت مند ہے۔ منگل کواپنے ٹویٹ میںچوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ علاج شروع نہ کرنے کی وجہ بتائی گئی ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ہسپتال جانا چونکہ مناسب نہیں، لہذا جب وبا دنیا سے ختم تو علاج شروع ہو گا۔”عجب نظام روا ہے یہاں نظام کے ساتھ”۔

مزید خبریں