نواز لیگ بند دروازوں پر پیغام بھجوانا بند کر دے ،صمصام بخاری

64

لاہور۔28 جون(اے پی پی )صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ نواز لیگ بند دروازوں پر پیغام بھجوانا بند کر دے کیونکہ اس پارٹی کی قیادت کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ایسے خوفناک کیسز میں ملوث ہے کہ کوئی ان کو بچانے کے لئے آگے نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا عوام جانتے ہیں کہ احتساب سے کرپٹ عناصر شدید مشکلات کا شکار ہیں جن سیاستدانوں نے قومی خزانے سے کھلواڑ کیا اور عوام کی خون پسینے کی ٹیکسوں کی آمدنی ہضم کر کے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا اب ان کو اپنا انجام سامنے نظر آنے لگا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کبھی وہ جمہوریت، کبھی مہنگائی اور کبھی معیشت کا رونا رو کر عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔