نیا پاکستان ہاﺅسنگ پراجیکٹ کے تحت لاہور ، فیصل آباد ، جہلم ، چنیوٹ او ر سیالکوٹ میں ار اضی کے حصول کی کوششیں تیز کی جائیں ۔ میاں محمودا لرشید

لاہور۔28 جون(اے پی پی )وزیر ہا ﺅ سنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاںمحمود الرشید نے ہدایت کی ہے کہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ پراجیکٹ کے تحت مختلف شہروں میں گھروں کی تعمیر کیلئے اراضی کے حصول کی کوششیں تیز کی جائیں ۔ یہ ہدایت انہوںنے پنجاب ہاﺅسنگ اینڈ ٹاﺅن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ سیکرٹری ہاﺅسنگ نسیم صادق ، ڈائریکٹر جنرل پھاٹا لیاقت علی چٹھہ، جنرل سیکرٹری ہاﺅسنگ ٹاسک فورس عاطف ایوب اور دیگر بورڈ ارکان اجلاس میں شریک تھے۔