اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ موریطانیہ کے دارلحکومت نواکچکوٹ ائر پورٹ پر پھنسے تمام پاکستانیوں کو وہاں سے نکال لیا گیا۔ہفتہ کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ نواکچکوٹ ائرپورٹ پر پھنسے تمام پاکستانیوں کو وہاں سے نکال کر ہفتہ کی صبح استنبول کیلئے روانہ کردیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ نواکچکوٹ ائر پورٹ پر اب کوئی …
نواکچکوٹ ائر پورٹ پر پھنسے تمام پاکستانیوں کو وہاں سے نکال لیا گیا،ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ موریطانیہ کے دارلحکومت نواکچکوٹ ائر پورٹ پر پھنسے تمام پاکستانیوں کو وہاں سے نکال لیا گیا۔ہفتہ کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ نواکچکوٹ ائرپورٹ پر پھنسے تمام پاکستانیوں کو وہاں سے نکال کر ہفتہ کی صبح استنبول کیلئے روانہ کردیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ نواکچکوٹ ائر پورٹ پر اب کوئی بھی پاکستانی نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ الجیریا میں پاکستانی سفارتخانہ موریطانین حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔








