پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی)نے وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے وژن ‘ٹیک ڈیسٹی نیشن پاکستان’ کے تحت ملک کے نوجوانوں اور آئی ٹی پیشہ ور افراد کو مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق جدید ٹیکنالوجیز سکھانے کے لیے مکمل فنڈڈ "پی ایس ای بی ڈیپلائے: اے آئی-پاورڈ ٹیک بوٹ کیمپس” کا آغاز کیا ہے جس کے تحت 10 خصوصی شعبوں میں ہینڈز آن تربیت فراہم …
نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے پی ایس ای بی کے تحت مفت ’اے آئی پاورڈ ٹیک بوٹ کیمپس‘ کا آغاز، درخواستیں طلب

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی)نے وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے وژن ‘ٹیک ڈیسٹی نیشن پاکستان’ کے تحت ملک کے نوجوانوں اور آئی ٹی پیشہ ور افراد کو مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق جدید ٹیکنالوجیز سکھانے کے لیے مکمل فنڈڈ "پی ایس ای بی ڈیپلائے: اے آئی-پاورڈ ٹیک بوٹ کیمپس” کا آغاز کیا ہے جس کے تحت 10 خصوصی شعبوں میں ہینڈز آن تربیت فراہم کی جائے گی۔
پی ایس ای بی ترجمان کے مطابق اس تربیتی پروگرام کا مقصد طلبہ اور نوجوانوں میں ایسی عملی مہارتیں پیدا کرنا ہے جو بین الاقوامی آئی ٹی مارکیٹ اور صنعت کی موجودہ ضروریات سے ہم آہنگ ہوں۔ بوٹ کیمپس میں جن 10 مخصوص ٹیکنالوجی ٹریکس میں تربیت دی جائے گی ان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)، سائبر سکیورٹی و ڈیجیٹل فرانزکس، کلاؤڈ انفراسٹرکچر، ویب ڈویلپمنٹ (پائتھن و جینگو)، موبائل ڈویلپمنٹ، آٹومیشن و سافٹ ویئر ٹیسٹنگ، ڈیٹا بیس، یو آئی/یو ایکس (UI/UX) ڈیزائن، ڈیوآپس (DevOps) اور گیمز و آرٹ شامل ہیں۔
پی ایس ای بی کے مطابق یہ بوٹ کیمپس مکمل طور پر مفت ہیں۔ اس پروگرام کے لیے آئی ٹی، کمپیوٹر سائنس اور متعلقہ شعبوں کے فائنل ایئر کے طلبہ، 2023 یا اس کے بعد فارغ التحصیل ہونے والے تازہ گریجویٹس اور فیلڈ میں کام کرنے والے آئی ٹی پروفیشنلز درخواست دینے کے اہل ہیں۔حکام نے واضح کیا ہے کہ بوٹ کیمپس کے لیے نشستیں انتہائی محدود ہیں اور داخلے "پہلے آئیے، پہلے پائیے” کی بنیاد پر دیے جا رہے ہیں۔ رجسٹریشن کا عمل 15 اکتوبر سے جاری ہے اور درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ قریب ہے۔ خواہشمند امیدوار آن لائن پورٹل (bootcamps.techdestination.com) کے ذریعے فوری طور پر اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں۔








