اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کےلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ …
نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی رانا مشہود سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کےلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے وزیراعظم کو یوتھ پروگرام بالخصوص لیپ ٹاپ سکیم سے متعلقہ امور پر بریفنگ دی ۔
وزیراعظم نے یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیےجاری اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نوجوانوں کو ہنر سے آراستہ کرنے اور ان کی استعداد کار میں مزید اضافہ کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی۔







