کوئٹہ۔ 12 اگست (اے پی پی):بلوچستان حکومت کے پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت وثقافت میر زرین خان مگسی نے عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر نوجوان نسل کے عزم اور ہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان وہ طاقت ہیں جو رکاوٹ کو راستہ اور خواب کو حقیقت بناتے ہیں۔ منگل کو اپنے بیان میں پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت وثقافت حکومت بلوچستان میر زرین خان مگسی نے …
نوجوان رکاوٹ کو راستہ اور خواب کو حقیقت بنا نے والی طاقت ہیں، پ زرین مگسی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 12 اگست (اے پی پی):بلوچستان حکومت کے پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت وثقافت میر زرین خان مگسی نے عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر نوجوان نسل کے عزم اور ہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان وہ طاقت ہیں جو رکاوٹ کو راستہ اور خواب کو حقیقت بناتے ہیں۔
منگل کو اپنے بیان میں پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت وثقافت حکومت بلوچستان میر زرین خان مگسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوموں کا رخ اقتدار نہیں بدلتا، وہ ذہن بدلتے ہیں جو سچ بولنے اور نیا سوچنے کی جرات رکھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے پہلی بار بلوچستان یوتھ پالیسی کا اجراء کیا گیا ہے۔







