اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، خیبرپختونخوا، فاٹا اور بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کو ''کامیاب جوان پروگرام'' میں ترجیح دی جائے۔ وہ جمعرات کو معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے اس موقع پر کامیاب …
نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، وزیر دفاع پرویز خٹک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، خیبرپختونخوا، فاٹا اور بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کو ”کامیاب جوان پروگرام” میں ترجیح دی جائے۔ وہ جمعرات کو معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے اس موقع پر کامیاب نوجوان پروگرام سے متعلق امور بارے بریفنگ دی۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ نوجوانوں کی مناسب تعلیم تربیت اور پیشہ وارانہ کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا وژن ہنر سے کاروبار تک ”کامیاب جوان پروگرام” کے ذریعے نوجوان نسل کو پاکستان کی خدمت کیلئے تیارکرنا ہے۔








