نوجوان ٹیکنیکل سکلز کے ساتھ بیر ون ملک بہتر روزگار حاصل کر سکتے ہیں،صوبائی وزیر خزانہ

135
Provincial Finance Minister
Provincial Finance Minister

کوئٹہ۔ 01 دسمبر (اے پی پی):نگران صوبائی وزیر خزانہ امجد رشید نے کہاہے کہ نوجوان ٹیکنیکل سکلز کے ساتھ بیر ون ملک بہتر روزگار حاصل کر سکتے ہیں، بلوچستان میں بے روزگاری کے خاتمے کے لئے نوجوانوں کے لئے ٹیکنیکل اسکل شروع کی جا رہی ہے اس سلسلہ میں کوئٹہ کے 10 کالجز میں پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت 22 ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کو اورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسد حفیظ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم یوتھ سکلز کے تحت بلوچستان میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کی جا رہی ہے ،پروگرام کا مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو بہتر روزگار فراہم کرنا ہے ،انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے اس پروگرام کو مزید آگے لیکر جانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

اورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسد حفیظ نے کہاکہ بلوچستان میں نوجوانوں کی تربیت اور روزگار کے لئے یہ پروگرام لایا گیا ہے اس پروگرام کے تحت 13 ملین نوجوانوں کوروزگار فراہم کر چکے ہیں، خیبر پختونخواہ سے لاکھوں نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے لئے بھیجا گیاحکومت بلوچستان کی جانب سے بھی یہ اقدام اٹھایا گیا ۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو بہتر روزگار کی فراہمی کے لیے تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔