سیالکوٹ15 جولائی( اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نوجوان صرف کاروبار کا منصوبہ بنائیں،حکومت بغیر گارنٹی کے قرض دے گی بغیر گارنٹی قرض کی حد بھی 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کر دی گئی ہے دوسرے فیز میں نوجوانوں کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا کر دیا ملک بھر کے تمام اسلامی بینکس بھی پروگرام میں شامل ہوں گینوجوان …
نوجوان کاروبار کا منصوبہ بنائیں،حکومت بغیر گارنٹی کے قرض دے گی،معاون خصوصی عثمان ڈار

مزید خبریں
سیالکوٹ15 جولائی( اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نوجوان صرف کاروبار کا منصوبہ بنائیں،حکومت بغیر گارنٹی کے قرض دے گی بغیر گارنٹی قرض کی حد بھی 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کر دی گئی ہے دوسرے فیز میں نوجوانوں کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا کر دیا ملک بھر کے تمام اسلامی بینکس بھی پروگرام میں شامل ہوں گینوجوان اپنے کاروبار کیلئے 1 لاکھ سے ڈھائی کروڑ تک کا قرض لے سکیں گے جو نوجوان مالی مشکلات کا شکار ہیں وہ اس پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں،فیصلہ کورونا کے باعث معیشت کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے نادرا ،این آئی ٹی بی اور این ٹی سی کے نمائند وں سے ملاقات میں وزیراعظم کے ”کامیاب جوان پروگرام ” کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد عثما ن ڈار نے کہا کہ حکومت نے دوسرے مرحلے کیلئے 25 ارب روپے جاری کر دئیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام کمرشل بینکوں کو مراسلہ جاری کر دیا حکومتی ہدایات کے مطابق قرض پر مارک اپ میں بھی زبردست کمی کر دی گئی دوسرے مرحلے کیلئے مارک اپ 6 سے کم کر کے 3 فیصد کر دیا گیاقرض کے زیادہ سے زیادہ حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی کروڑ کر دی گئی۔








