نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو ملکی ترقی کے لئے ہر شعبے میں آگے آنا ہوگا، وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا یوتھ کنونشن سے خطاب

109
Federal Minister of Petroleum Mossadegh Malik's press conference
Federal Minister of Petroleum Mossadegh Malik's press conference

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو ملکی ترقی کے لئے ہر شعبے میں آگے آنا ہوگا۔ منگل کو یہاں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، نوجوان کھیل سمیت دیگر شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں، بڑا بننے کے لیے بڑی سوچ بھی اختیار کرنا پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدین کے بعد استاد آپ کو زندگی میں کامیابی دلاتا ہے،والدین کا احترام اولاد پر لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط ارادے سے ہی زندگی میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے، مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، انہیں ملک کی ترقی میں آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے