ابوظہبی۔20اگست (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت کے ڈیسٹی نیشن برانڈ "ایکسپیریئنس ابوظہبی نے ’’زندہ نخلستان‘‘کے شہر العين کی تاریخ، پرکشش مقامات اور چھپے ہوئے خوبصورت گوشوں کو اجاگر کرنے کے لئے ایک نئی مہم کا آغاز کیا ہے۔ یواے ای کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق ’’العين: ایک زندہ نخلستان‘‘ نامی چار حصوں پر مشتمل دستاویزی انداز کی مہم سامعین کو العين …
متحدہ عرب امارات کے شہر العين کی تاریخ اور پرکشش مقامات کو اجاگر کرنے کی دستاویزی مہم شروع،یہ چار حصوں پر مشتمل ہے

مزید خبریں
ابوظہبی۔20اگست (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت کے ڈیسٹی نیشن برانڈ "ایکسپیریئنس ابوظہبی نے ’’زندہ نخلستان‘‘کے شہر العين کی تاریخ، پرکشش مقامات اور چھپے ہوئے خوبصورت گوشوں کو اجاگر کرنے کے لئے ایک نئی مہم کا آغاز کیا ہے۔ یواے ای کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق ’’العين: ایک زندہ نخلستان‘‘ نامی چار حصوں پر مشتمل دستاویزی انداز کی مہم سامعین کو العين کے مرکز تک لے جاتی ہے اور شہر اور اس کے آس پاس کے علاقے کی ثقافت، مہم جوئی اور روایات کے حسین امتزاج کو دکھاتی ہے۔
قدیم قلعوں اور سرسبز نخلستانوں کی سیر سے لے کر سنسنی خیز بیرونی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور مقامی زندگی کی رنگینیوں کو دریافت کرنے تک یہ دستاویزی فلم دو اماراتی دوستوں کے سفر کی کہانی ہے جو یہ دریافت کرتے ہیں کہ العين کس طرح بے مثال اور متنوع تجربات کا ایک حسین مرقع ہے۔اس مہم میں اماراتی کارپوریٹ بینکر سے فوٹوگرافر بننے والے عبید البدور اور سالم العطاس شامل ہیں جو العين میں سفر کرتے ہوئے تیر اندازی اور گھڑ سواری جیسی روایتی مہارتوں کو آزمانے کے ساتھ ساتھ جدید دور کی سنسنی خیز سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے ہیں۔
ابوظہبی اور دبئی دونوں سے صرف ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع ہیں، یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل العين 5,000 سال سے زیادہ عرصے سے آباد ہے۔ یہ آثار قدیمہ کے مقامات، بحال شدہ قلعوں اور ابتدائی انسانی بستیوں سے بھرا ہوا ہے جنہوں نے دستکاری اور روایات کو جنم دیا جو آج بھی موجود ہیں۔عبید البدورنے کہاکہ ایک فوٹو گرافر، مسافر اور ایکسپلورر کی حیثیت سے روزمرہ کی زندگی کی ہلچل سے دور نکل کر اتنی پُرسکون اور سرسبز جگہ پر اپنی تخلیقی توانائی کو بحال کرنا بے حد مفید ہے،
العين میں ایک منفرد توانائی ہے جس نے واقعی مجھ پر اثر ڈالا۔سالم العطاس نے کہاکہ مجھے العين کو دریافت کرنے میں بہت مزہ آیا اور مجھے امید ہے کہ لوگ ہمارے نقش قدم پر چلتے ہوئے وائٹ واٹر رافٹنگ ہو، مقامی دستکاری کو آزمانا ہو، العين کے کافی اور کیفے کلچر میں غرق ہونا ہو یا اس کی تمام پیشکشوں میں خود کو غرق کرنا ہو ، اس حیرت انگیز مقام کا دورہ کرنے اور اپنی ناقابل فراموش یادیں بنانے میں زبردست دلچسپی لیں گے۔








