26 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںنوشکی، ملیریا کے عالمی دن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی...

نوشکی، ملیریا کے عالمی دن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی قیادت میں ریلی کا انعقاد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 25 اپریل (اے پی پی):نوشکی میں ملیریا کے عالمی دن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ فرید احمد قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی انڈس ہسپتال کے تعاون سے محکمہ صحت کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ فرید احمد ڈی ای او ایجوکیشن میڈم فاطمہ صاحبہ ایم ایس ڈاکٹر ظفر مینگل انڈس ہسپتال کے کوارڈنیٹر محمد ابرہیم جمالدینی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر صوباہی نیشنل پروگرام کے عبداللہ شیرانی ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر مشتاق مینگل مہراللہ بادینی،ریاض مینگل پی پی ایچ ای کے سیف مینگل نیشنل پروگرام کے عبدالرازق زہری ،پیرامیڈکس کے شوکت شاہ و دیگر شریک تھے۔ انڈس ہسپتال ملیریا کے تدارک کے لیے کوشاں ہے ملیریا کے مریضوں کو ادویات ٹیسٹ اور دیگر تمام سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہے۔

ڈی ایچ او نوشکی ڈاکٹر صاحبزادہ فرید احمد ایم ایس ڈاکٹر ظفر مینگل ڈی ای او تعلیم میڈم فاطمہ صاحبہ کوآرڈنیٹر انڈس ہسپتال محمد ابراہیم جمالدینی نےخطاب کرتے ہوئے کہا ملیریا کے تدارک کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہمی کے لیے کوشاں ہیں اس مقصد کے حصول کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا اس سلسلے میں انڈس ہسپتال کی کاوشیں قابل تحسین ہے دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے محکمہ صحت کے عملہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے نامساعد حالات کے باوجود بھی محکمہ صحت کے اہلکار محنت اور لگن سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا پیرا میڈیکس ا ور لیڈی ہیلتھ ورکرز محکمہ صحت میں ریڑھ کے حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا ملیریا سے بچاؤ کے لیے صفائی ضروری ہے تمام اسٹیک ہولڈرز اور کمیونٹی کے ہر فرد کو شہر کو صاف رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا صفائی کو فروغ دیکر ہم کئی امراض سے بچ سکتے ہیں ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587865

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں