نوشہرو فیروز۔ 30 اگست (اے پی پی):نوشہرو فیروز کے قریب مورو کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی حادثہ میں ایک مسافر جاں بحق ،10مسافر زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مورو کے قریب نیشنل ہائی وے پر کراچی سے پنجاب جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی حادثہ کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق ،10 مسافر زخمی ہوگئے۔
حادثہ کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر مسافروں کو ریسکیو کرکے نعش اور زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال مورو منتقل کیا ۔پولیس کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے پنجاب جا رہی تھی،مورو قومی شاہراہ پر حادثہ بارش سے روڈ پر پھسلن کے باعث پیش آیا۔