نوشہرہ، موٹروے ایم ون رشکئی کے قریب کراچی جانے والے بس کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 3 مسافر شدید زخمی

192
نوشہرہ، موٹروے ایم ون رشکئی کے قریب کراچی جانے والے بس کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 3 مسافر شدید زخمی

پشاور۔ 09 مارچ (اے پی پی):نوشہرہ میں موٹروے ایم ون رشکئی کے قریب کراچی جانے والے بس کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق موٹروے ایم ون رشکئی کے قریب بس کو حادثہ پیش آیا۔حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 مسافر شدید زخمی ہوئے۔اطلاع ملنے پر نوشہرہ، مردان اور صوابی سے ریسکیو ایمبولینسز و میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کیں اور تمام افراد کو بحفاظت نکال کر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا۔

ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی۔