نوشہرہ ورکاں،اسسٹنٹ کمشنر کا غیر قانونی آئل ایجنسیز اور پٹرول پمپز کے خلاف آپریشن

124
نوشہرہ ورکاں،اسسٹنٹ کمشنر کا غیر قانونی آئل ایجنسیز اور پٹرول پمپز کے خلاف آپریشن

نوشہرہ ورکاں ۔ 31 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ نے غیر قانونی آئل ایجنسیز، پٹرول پمپز اور ایل پی جی گیس فلنگ پوائنٹ کے خلا ف آپریشن کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں نے منی پٹرول پمپس/ آئل ایجنسیوں کے خلاف آپریشن کے دوران 10 منی پٹرول پمپس اور آئل ایجنسیوں کو سیل کر دیا ۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تحصیل بھر میں غیر قانونی آئل ایجنسیز، پٹرول پمپز اور ایل پی جی گیس فلنگ پوائنٹ کے خلا ف آپریشن بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا۔