نوشہرہ ورکاں ۔ 10 فروری (اے پی پی):وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی خصوصی ہدائت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ نے میرج فنکشنز ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مختلف میرج ہالز کا وزٹ کیا۔ دوران وزٹ دو میرج ہالز میں خلاف ورزی پائی گئی۔ ان میرج ہالز کے مالکان کو خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا اور وارننگ دی گئی ہے کہ ون ڈش کی پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔