نئی دہلی ۔10فروری (اے پی پی):بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ملک کے بھرپور ثقافتی ورثے اور متنوع کھانوں کو اجاگر کرنے کے لئے’’پاکستان فیسٹ‘‘ کا انعقاد کیا ۔ ’’پاکستان فیسٹ ‘‘ میں پاکستانی روایتی لباس اور پاکستانی کھانوں کی نمائش کی گئی میلے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور شرکا کو اپنی طرف متوجہ کیا ۔ شرکا ءپاکستانی پکوانوں سے لطف …
پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے نئی دہلی میں ’’پاکستان فیسٹ‘‘ کا انعقاد،پاکستانی ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا گیا

مزید خبریں
نئی دہلی ۔10فروری (اے پی پی):بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ملک کے بھرپور ثقافتی ورثے اور متنوع کھانوں کو اجاگر کرنے کے لئے’’پاکستان فیسٹ‘‘ کا انعقاد کیا ۔ ’’پاکستان فیسٹ ‘‘ میں پاکستانی روایتی لباس اور پاکستانی کھانوں کی نمائش کی گئی میلے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور شرکا کو اپنی طرف متوجہ کیا ۔ شرکا ءپاکستانی پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے اور نمائش میں پاکستان کے ثقافتی ورثے کی بھرپور عکاسی کرنے والی مختلف اشیا میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ میلے کے رنگ اور اس کے لذیذ ذائقے پاکستان کی قابل فخر ثقافتی اور پاک روایات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور ہمدردی اور دوستی کی فضا کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کی تقریبات ضروری ہیں۔








