وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا پمز ہسپتال میں معصوم بچوں کی اموات پر اظہار افسوس

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے پمز ہسپتال میں معصوم بچوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے پمز ہسپتال میں معصوم بچوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ وزارت مواصلات کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے کا سن کر دل رنجیدہ ہوا۔ وفاقی وزیر نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور لواحقین کے لئےصبر جمیل کی بھی دعا کی۔

مزید خبریں