وزیراعلیٰ بلوچستان کا پمز ہسپتال میں پیش آنے والے المناک سانحے میں معصوم نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پمز ہسپتال میں پیش آنے والے المناک سانحے میں معصوم نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے

کوئٹہ۔ 26 اگست (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پمز ہسپتال میں پیش آنے والے المناک سانحے میں معصوم نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ معصوم نومولود بچوں کا اس المناک سانحے میں جاں بحق ہونا انتہائی دلخراش اور پوری قوم کے لیے صدمے کا باعث ہے۔ اس سانحے پر متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے جاں بحق نومولود بچوں کے والدین اور اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے دکھ اور کرب کو محسوس کرتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگوار والدین و اہل خانہ کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر جمیل عطا فرمائے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ معصوم بچوں کی جدائی کا غم انتہائی کربناک ہے، اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندانوں کو اس مشکل وقت میں حوصلہ عطا فرمائے۔

مزید خبریں