وزیراعظم کا پمز ہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے واقعہ پر متعلقہ افسران پر برہمی کا اظہار ، وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پمز ہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے واقعہ پرمتعلقہ افسران پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پمز ہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے واقعہ پرمتعلقہ افسران پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،وزیراعظم نے واقعہ پر متعلقہ افسران پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔وزیراعظم نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی،سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان کمیٹی کے سربراہ ہوں گے،دیگر ممبران میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر بیرسٹر نبیل اعوان شامل ہیں۔

مزید خبریں