وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پمز ہسپتال میں معصوم نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے کی افسوسناک خبر سن کر دلی رنج اور دکھ ہوا، اس کرب کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں
پمز ہسپتال میں معصوم نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس، ہسپتالوں سمیت تمام متعلقہ اداروں میں پیشگی حفاظتی و ہنگامی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پمز ہسپتال میں معصوم نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے کی افسوسناک خبر سن کر دلی رنج اور دکھ ہوا، اس کرب کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ ہسپتالوں سمیت تمام متعلقہ اداروں میں پیشگی حفاظتی و ہنگامی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن ہو۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم بچوں کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور والدین و لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔







