نوشہرہ ورکاں، اڑتالی ورکاں کے قریب لوڈر مزدا کی موٹرسائیکل سے ٹکر ایک شخص جاں بحق، دو شدید زخمی

101
traffic accident
traffic accident

نوشہرہ ورکاں ۔ 19 مارچ (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں شیخوپورہ گوجرانوالہ روڈ پر موضع اڑتالی ورکاں کے پاس لوڈر مزدا اور بائیک کے درمیان خوفناک تصادم میں ایک شخص جاں بحق دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو انکی زندگی بچانے کے ضروری اقدامات کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا۔ حادثہ لوڈر مزدا کی تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا اور زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ، بیگ پور پولیس مصروف تفتیش ہے۔