39.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںنوشہرہ ورکاں، بڈھا گورائیہ روڈ پر موٹر سائیکل حادثہ میں نوجوان کی...

نوشہرہ ورکاں، بڈھا گورائیہ روڈ پر موٹر سائیکل حادثہ میں نوجوان کی ٹانگ ٹوٹ گئی

- Advertisement -

نوشہرہ ورکاں ۔ 28 اپریل (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں بڈھا گورائیہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار دو افراد بے قابو موٹر سائیکل سے بری طرح گر ے، ایک شدید زخمی ہو گیا اور اسکی دو جگہ سے ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ دوسرا ساتھی معجزانہ طور پر محفوظ رھا ۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں ساتھی موضع ورن گاؤں سے رتہ گوارئیہ شادی پر جا رہے تھے کہ راستے میں ہیون مارکی کے قریب ٹائر پھسلنے سے موٹر سائیکل قلا بازیاں کھا تے ہوئے گرگیا، شہروز کی بائیں ٹانگ دو جگہ سے ٹوٹ گئی جبکہ دوسرا ھمسفر ساتھی سفیان خوش قسمتی سے محفوظ رہا ، زخمی شہروز کو راھگیر افراد نے ابتدائی طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا ،جہاں سے شیخوپورہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588725

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں