نوشہرہ ورکاں ۔ 09 جنوری (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں منگوکی ورکاں میں دو پارٹیوں میں فائرنگ کے تبادلہ میں 12سالہ راہگیر لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق منگوکی ورکاں کے میں دو پارٹیوں کے درمیان سابقہ رنجش کی بنا پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران محمد آصف گجر کا 12سالہ لڑکا شان علی جائے وقوعہ کے قریب سے گزرتے ہوئے فائر لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا،
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل محمد نواز ورک،ایس ایچ او انصر فاروق مان نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور مقتول شان علی کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بھجوا دی ۔ نوشہرہ ورکاں پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔