نوشہرہ ورکاں، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آوٹ سورسنگ کا عمل مکمل ہوچکا، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ

58
Suthra Punjab Programme
Suthra Punjab Programme

نوشہرہ ورکاں ۔ 28 جنوری (اے پی پی):ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آئوٹ سورسنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و وزیرآباد نوید احمد نےستھرا پنجاب صاف گوجرانوالہ کے حوالے سے روزانہ کے شام کے جائزہ اجلاس سے خطاب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹرز کا ڈویلپمنٹ فیز بھی آخری مراحل میں ہے۔

وہ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے کئے گئے معاہدے کے مطابق اپنے وسائل پورے کرے اور شہر سمیت دیہاتوں میں صفائی کا عمل کنٹریکٹ کے مطابق پورا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کے عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پروگرام میں غفلت و کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔