نوشہرہ ورکاں، سکول جاتے 12 سالہ طالب علم ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

نوشہرہ ورکاں سکول جاتے 12 سالہ طالب علم ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گیا۔

نوشہرہ ورکاں ۔ 08 جون (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں سکول جاتے 12 سالہ طالب علم ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گیا۔نوشہرہ ورکاں مٹو بھائیکے روڈ پر جنرل بس اسٹینڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں 12 سالہ طالب علم زخمی ہوگیا۔عینی شاہدین کے مطابق ایان ولد شاہد، سکنہ ودھاون سکول یونیفارم میں اپنے بہن بھائیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سکول جا رہا تھا کہ راستے میں اس کی موٹر سائیکل دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں ایان کی بائیں ٹانگ فریکچر ہوگئی، جبکہ خوش قسمتی سے اس کے بہن بھائیوں سمیت کسی اور بچے کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی، ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور زخمی بچے کو مزید علاج کے لیے THQ ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا۔