نمائندہ۔ 16 جنوری (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاوں چک ورکاں میں عثمان نامی شخص نے اپنے ڈیرہ چندو والہ پر ثناءاللہ نامی شخص کو بلا کر حملہ کر کے زخمی کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق ثناءاللہ ڈیرہ پر پہنچا تو اس دوران بشارت علی عرف بلی کلہاڑی کے ساتھ مسلح آیا اور کلہاڑی سے وار کرنے میں ناکامی کے بعد خنجر سے حملہ کر کے ثناءاللہ کو شدید زخمی کر دیا ۔ دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔نوشہرہ ورکاں پولیس نے مضروب کے بیٹے اسامہ بلال کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے